ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریندر سنگھ کی قیادت میں الیکشن لڑیں گے:کانگریس

امریندر سنگھ کی قیادت میں الیکشن لڑیں گے:کانگریس

Thu, 26 Aug 2021 13:40:50    S.O. News Service

نئی دہلی، 26؍اگست(آئی این ایس انڈیا) امریندر سنگھ کی حمایت کرتے ہوئے کانگریس پارٹی نے کہاہے کہ پارٹی اگلا الیکشن ان کی قیادت میں لڑے گی۔ پارٹی انچارج ہریش راوت نے ریا ست میں یہ بیان دیا ہے۔کانگریس کا یہ بیان ایک دن بعد آیا ہے جب پارٹی کے اندر کچھ رہنماؤں نے کیپٹن کو ہٹانے کی وکالت کی۔ ریاست کے پارٹی انچارج ہریش راوت نے کہاہے کہ ہم 2022 کے پنجاب انتخابات کیپٹن امریندر سنگھ کی قیادت میں لڑیں گے۔ منگل کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ اور ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کے کیمپوں کے درمیان اختیارکاجھگڑا اس وقت شدت اختیار کر گیا جب چار کابینہ کے وزراء اور پارٹی کے کئی ارکان اسمبلی نے کھلے عام وزیراعلیٰ سنگھ کو ہٹانے کی وکالت کی۔

سدھو کو پنجاب کے وزراء اور قانون سازوں کے ایک گروپ نے بھی نشانہ بنایا جو وزیراعلیٰ سنگھ کے قریبی سمجھے جاتے ہیں ۔کانگریس پنجاب اسمبلی کے انتخابات تقریباََچھ ماہ میں ہونے والے ہیں۔ سدھو کے مشیر مالویندر سنگھ مالی اور پیارے لال گرگ کشمیر اور پاکستان کے بارے میں اپنے حالیہ متنازعہ ریمارکس کی وجہ سے اپوزیشن اور پارٹی کی تنقید کا نشانہ بنے ہیں۔ اس سے قبل امریندر سنگھ نے سدھو سے کہا تھا کہ وہ اپنے مشیروں کو لگام دیں اور ان کے ریمارکس کو رد کریں ، جبکہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے پیر کو پوچھا کہ کیا ایسے لوگوں کو پارٹی میں رکھاجاناچاہیے۔


Share: